• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیقی کی حس ہر شخص میں موجود ہوتی ہے،ہمیں ادراک نہیں، ارشد محمود

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف موسیقار اور اداکار ارشد محمود نے کہا کہ موسیقی کی حس ہر شخص میں موجود ہوتی ہے، ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں اس کا ادراک نہیں لیکن دراصل دماغ کے کسی حصے میں اس کا احساس موجود ہوتا ہے۔نجی چینل کے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے ہارمونیم بجا رہے ہیں اور تیسری جماعت میں اپنے اسکول کے میوزک گروپ کے رکن بھی تھے۔اداکار ارشد محمود نے کہا کہ انہیں اپنی مونچھوں سے بہت زیادہ محبت ہے، اداکاری کی پیشکش تو کئی بار ہوئی لیکن اس کے لیے اپنی مونچھیوں سے محروم ہونا شرط تھی اس لیے انہوں نے انکار کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنا کوئی ڈرامہ زیادہ پسند نہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ شاہد اس سے بہتر کام کیا جا سکتا تھا۔ملک کے سیاسی حالات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشد محمود نے فیض احمد فیض کی یہ نظم پڑھ کر سنائی:جب دکھ کی ندیا میں ہم نےجیون کی ناؤ ڈالی تھیتھا کتنا کس بل بانہوں میںلہو میں کتنی لالی تھییوں لگتا تھا دو ہاتھ لگےاور ناؤ پورم پار لگیایسا نہ ہوا۔ ہر دھارے میںکچھ ان دیکھی منجدھاریں تھیںکچھ مانجھی تھے انجان بہت کچھ بے پر کی پتواریں تھیں اب جو بھی چاہو چھان کرواب جتنے چاہے دوش دھروندیا تو وہی ہے ناؤ وہیاب تم ہی کہو کیا کرنا ہےاب کیسے پار اترنا ہے۔ 
تازہ ترین