• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستان سے جانیوالی ڈاک وصول کرنے سے انکار کردیا، آج تبادلہ شروع کرینگے، پوسٹ ماسٹر بھارتی پنجاب

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان کی طرف سے بھارت کے لئے ڈاک سروس بحال کئے جانے کے اعلان کے باوجود بھارت نے پاکستان سے جانے والی ڈاک وصول کرنے سے انکار کردیاجب کہ بھارتی پنجاب کے چیف پوسٹ ماسٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ آج جمعرات کے روز سے ڈاک کا تبادلہ باقاعدہ شروع کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ جہاں تجارت معطل کر دی وہاں 23اگست کو حکومتی احکامات کے بعدکسٹمز حکام کی طرف سے محکمہ ڈاک اور تمام کورئیر سروسز کو ایک مراسلے کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ بھارت کے لئے کسی بھی قسم کی ڈاک کی ترسیل پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اس پابندی کے بعد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بھیجی جانے والی ڈاک اور اہم سفارتی دستاویزات کی ترسیل بھی رک گئی جس پر بھارت نے شدید احتجاج کیا۔

17اکتوبر کو حکومتی احکامات کی روشنی میں پاکستان پوسٹ نے ایک مراسلہ جاری کیا کہ بھارت کے لئے خطوط، سفارتی دستاویزات اور تہنیتی کارڈز کی ترسیل بحال کردی گئی ہے تاہم پارسل بک نہ کئے جائیں۔

تازہ ترین