• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولیویا، گیس قیمتیں بڑھانے کیخلاف عوامی احتجاج، ہلاکتیں 9 ہوگئیں، نئے الیکشن کا عندیہ

سنٹیاگو(اے ایف پی، جنگ نیوز) گیس قیمتوںمیں اضافے کیخلاف اور دوبارہ الیکشن کیلئے بولیویا کےشہرکوچابامبا میں مظاہرین اورسکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد9 ہو گئی،درجنوں افرادزخمی ہیں۔جس کے بعد بولیویا کی عبوری صدر جین انیز نے بدھ کواپنے بیان میں کہا کہ وہ 20 اکتوبر کے متنازعہ الیکشن کے تناظر میں سابق صدر ایو مورالز کے استعفیٰ کے بعد بدترین سیاسی بحران پیدا ہونے پرآئندہ چند گھنٹوں میں ملک میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردینگی۔

تازہ ترین