• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خشونت سنگھ کی کتاب ’فحش‘ قرار، عام فروخت پر پابندی

نئی دہلی (جنگ نیوز )اچھوتے خیالات پر مبنی ناول لکھ کر دنیا بھر میں بھارت کا نام روشن کرنے والے شہرہ آفاق آنجھانی ناول نگار، سابق سفارتکار و صحافی خشونت سنگھ کی کتاب کو بھارتی عہدیداروں نے ’فحش‘ قرار دیتے ہوئے اس کی عام فروخت پر پابندی عائد کردی۔خشونت سنگھ کی آخری کتاب ʼدی گڈ، دی بیڈ اینڈ دی رڈی کیولس تھی،ان کی معروف کتاب ‘ٹرین ٹو پاکستان‘ پر اسی نام سے 1998 میں فلم بھی بنائی گئی تھی جبکہ ان کی اسی کتاب سمیت دیگر کتابوں کے پاکستان میں اردو، پنجابی اور سندھی زبانوں سمیت دیگر زبانوں میں تراجم بھی کیے گئے۔خشونت سنگھ کے ناولز اور کتابوں کو پاکستان میں بھی دلچسپی سے پڑھا جاتا ہے۔

تازہ ترین