• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگل کو کراچی میں عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا،متحدہ اپوزیشن سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امیر ،متحدہ اپوزیشن سندھ کی 9سیاسی جماعتوں کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ 26نومبر کو تمام اپوزیشن جماعتوں کے تحت دوپہر 2بجے کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ 28نومبر کو سکھر میں سندھ کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے زیراہتمام آزادی مارچ کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس سلسلے میں رہبر کمیٹی نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔ یہ بات انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی پی پی کے رہنما وقار مہدی، سینیٹر شاہی سید، نذیر جان، رمضان جمن، مستقیم نورانی، مولانا ستار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ رہبر کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سندھ کے چھ ڈویژن میں اپوزیشن اتحاد احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں اجلاس میں سندھ رہبر کمیٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اتفاق رائے سے مولانا راشد محمود سومرو کو رہبر کمیٹی سندھ کاکنوینر مقرر کیا گیا۔

تازہ ترین