• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت بھی تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا،خرم شیر زمان

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صوبے کے اسپتالوں میں عدم سہولتوں اور فنڈز کی قلت پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ تعلیم کی ایمرجنسی کی ناکامی کے بعد محکمہ صحت بھی تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا ہے،حکومت سندھ نے کرپشن کی دوڑ میں دل کے اسپتال کو بھی نہیں بخشا،سندھ حکومت گیارہ سالہ دور حکمرانی میں محض قومی اداراہ برائے امراض قلب کے گن گاتی ہے،این آئی سی وی ڈی پر مختلف ٹھیکے داروں کا 7 بلین سے زائد کا قرضہ ہے،فنانشل بیلنس شیٹ کے مطابق خسارہ 7.3 بلین سے 10 بلین تک پہنچ گیا،میڈیا سیل کراچی سے جاری بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال کی زیر تعمیر اوپی ڈی بلڈنگ بھی کرپشن اور بد انتظامی کی نظر ہوگئی ،شہریوں نے اسپتال میں کرپشن، بدانتظامی اور شفافیت نہ ہونے کے باعث عطیہ کرنا بند کردیا ہے،اسپتال کے ڈائریکٹر صوبے کے وزیر اعلیٰ کی تنخواہ سے بھی زیادہ تنخواہ لے رہا ہے، اِین آئی سی وی ڈی میں سیاسی بھرتیاں، من پسند اور زائد تنخواہیں اور بے جا کرپشن نے اسپتال کے انتظامی امور کو برباد کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نے کرپشن کی شکایات پر متعدد بار این آئی سی وی ڈی میں چھاپہ مارا ہے،وفاق صوبے کو این ایف سی کی مد میں فنڈز فراہم کر رہا ہے،حکومت سندھ سارا پیسہ اپنی جیبوں میں ڈالنے میں مشغول ہے،پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ناانصافی و کرپشن کے خلاف علم جہاد بلند کیا ہے،پیپلز پارٹی کی اجاراہ داری کو اب صوبے میں چلنے نہیں دینگے، سندھ حکومت ایک ایک پائی کا حساب دے۔

تازہ ترین