• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی،کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرجانی میں کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں پر قبضے سے متعلق درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فوری غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا حکم دے دیا، پلاٹوں پر قبضے سے متعلق 30سے زائد کے ایم سی یونائیٹڈ ورکرز سی ایچ ایس کے الاٹیز کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے موقف دیا کہ درخواست گزاروں کے پاس سب لیز الاٹمنٹ پیپر،ٹرانسفر لیٹر تمام دستاویزات موجود ہیں۔ قبضہ مافیا نے پولیس اور متعلقہ حکام کی سرپرستی سے پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ قبضہ مافیا اتنے بااثر ہیں کہ درخواست گزاروں کے پلاٹ پر تعمیرات شروع کردیں ہیں، اگر درخواست گزاروں کو پلاٹ نہ ملا تو یہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ بےگھر ہو جائیں گے، عدالت سے استدعا ہے پلاٹ سے قبضہ ختم کراکر قبضہ درخواست گزاروں کو دلایا جائے، عدالت نے 10روز میں سوسائٹی انتظامیہ سے الاٹ کئے گئے پلاٹ کی دستاویزات سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔

تازہ ترین