• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کی عدم توجہی سے ضلع وسطی کو پچاس کروڑ کا نقصان ہو چکا،ریحان ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی عدم توجہی کے باعث ضلع وسطی کو تقریباً پچاس کروڑ سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین بلدیہ وسطی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں اس وقت چالیس سے زائد بڑے جبکہ پانچ سو سے زائد چھوٹے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن کی وجہ سے اطراف کی سڑکیں، گلیاں اور گٹر لائنیں برباد ہوچکی ہیں۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ واٹر بورڈ کی بد انتظامی کی وجہ سے ٹوٹی اور بہتی سڑکیں اور ابلتے گٹرعوام کا مقدر بنتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین