• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4میں چار ڈاکووں نے ایک خاندان کو گھر کے دروازے پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی،جس میں واضح ہے کہ کار میں سوار خاندان جب اپنے گھر کے دروازے پر آکر رکتا ہےفوری عقب سے 2موٹر سائیکلوں پر، 4مسلح ڈاکو آئے، ان میں 3نے پھرتی کے ساتھ کار کے دروازے کھولے اور جو ہاتھ لگا، لوٹ کر فرار ہوگئے،دوسری واردات لیاری میں واقع پٹرول پمپ پر ہوئی جہاں ایک ڈاکو نے کیشئر کو پستول دِکھاکر رقم لوٹ لی اور فرار ہوگیا،پولیس تاحال وارداتوں میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

تازہ ترین