• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(پ ر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت مسجد و امام بارگاہ مہدی آخرالزماں ؑ گلستان جوہر میں جشن معصومین کا جلسہ علامہ طاہر علی کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ سید رضا نقوی نے خصوصی خطاب کیا ،علامہ شبیر الحسن طاہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور اکرمؐ کی آمد پر جہالت ختم اور علم کی روشنیاں عیاں ہوئیں ،مولانا سید رضا نقوی نے کہا کہ آپؐ کا پیغام امن و محبت اور رواداری پر مبنیٰ ہے ،جلسے سے علامہ نثار احمد قلندری،ڈاکٹر علی عباس زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر ریحان اعظمی ،پروفیسر کرار حسین کرار ،ایس ایم نقی اور دیگر نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، محفل میں مولانا اکرام حسین ترمذی ،مولانا عباس مہدی ترابی، سہیل عابدی ،حکیم مرتضیٰ جارچوی اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین