• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی حکومت جو تبدیلی لائی عوام اس پر پچھتا رہے ہیں،پاسبان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری سردار ذوالفقار نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناقص کارکردگی کی وجہ سے حق حکمرانی کھونے جارہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوپارہی تو ملک کے نظام کو کنٹرول کرنا کیسے ممکن ہے۔ عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیئے تھے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آکر ایسی تبدیلی لائی ہے کہ عوام کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔

تازہ ترین