• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، اسپتال انتظامیہ کا واجبات کی عدم ادائیگی پرچھ ماہ کے بچے کی لاش والدین کو دینے سے انکار

جکارتہ (نیوز ڈیسک)انڈونیشیا میں ایک اسپتال انتظامیہ کی جانب سے 1774 امریکی ڈالر کے اسپتال واجبات کی عدم ادائیگی پرچھ ماہ کے بچے کی لاش اس کے والدین کو دینے سے انکار کیے جانے کے بعد موٹر سائیکل ٹیکسی سروس کے چند ڈرائیور بچے کی لاش ’انسانی حقوق کے مشن‘ کے تحت طاقت کے زور پراسپتال کے مردہ خانے سے لے گئے۔انڈونیشیا کے شہر پدانگ میں وردیان ساہ نامی ایک شخص ان درجنوں موٹر سائیکل ٹیکسی ڈرائیوروں میں سے تھے جنھوں نے یہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین