• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلیا ،ریسٹورنٹ میں باحجاب حاملہ مسلم خاتون پر بہیمانہ تشدد

آسٹریلیا ،ریسٹورنٹ میں باحجاب حاملہ مسلم خاتون پر بہیمانہ تشدد


سڈنی(جنگ نیوز )آسٹریلیا میں اسلام فوبیا میں مبتلا ایک جنونی شخص نے حاملہ مسلم خاتون پر حملہ کردیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر زمین پر گرا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک ریسٹورینٹ میں تین باحجاب خواتین بیٹھی ہوئی تھیں اور آپس میں گفتگو کرہی تھیں کہ اچانک ایک شخص ان کی ٹیبل پر آکر زور سے قہقہہ لگا کر حجاب اور مسلمانوں پر تنقید کرتا ہے۔مذکورہ شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کے باوجود تینوں خواتین مطمئن رہتی ہیں لیکن اچانک وہ شخص ان میں سے ایک خاتون کو زدوکوب کرتا ہے، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردیتا ہے۔

تازہ ترین