• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی برقرار، 100 انڈیکس مزید 584 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری میں زبردست دلچسپی ،جمعرات کو بھی تیزی رہی ، 100انڈیکس میںمزید 584پوائنٹس کا اضافہ ،79 فیصد حصص کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب ایک ارب 55کروڑ 90لاکھ روپے بڑھ گئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح 30انڈیکس 259.35 پوائنٹس کے اضافے سے 17782.52پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس 919.99پوائنٹس کے اضافے سے 62281.56پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس 583.55پوائنٹس کے اضافے سے 27439.12 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر 396کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 316کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 64کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب ایک ارب 55کروڑ 90لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔

تازہ ترین