• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے کے آخری روز بھی تیزی، 100 انڈیکس 581 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی زبردست تیزی ۔ 100 انڈیکس 581پوائنٹس کے بڑے اضافے سے 39ہزار کی حد بھی عبور کر گیا ،سرمایہ کاروںکی دلچسپی کے باعث سرمایہ کاری کی مالیت 108.99ارب روپے بڑھ گئی ،مجموعی طور پر کاروباری حجم میں 1.48فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔مجموعی طور پر 43کروڑ 18لاکھ 53ہزار شیئرز کا کاروبارہواجوکہ گزشتہ روز کی نسبت 8کروڑ 33لاکھ 26ہزار زیادہ تھا ،جمعہ کو ہونے والے کاروباری حجم کی مالیت 14ارب 47کروڑ 46لاکھ 71ہزار روپے رہی جو کہ گزشتہ روز کی نسبت 2ارب 32کروڑ 96لاکھ روپے زیادہ تھی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی جمعہ کو 108ارب 99کروڑ 22لاکھ روپےبڑھ گئی ،تیزی کے نتیجے میں 100انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یہ 39ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 39287.65پوائنٹس ہو گیا ، 30انڈیکس بھی 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 18010.25 پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 399.40 پوائنٹس بڑھ کر 27838.52 پوائنٹس پربند ہوا ،مارکیٹ میں کل 407کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، 299کے بھاو میں اضافہ،92کے بھاو میں کمی جبکہ 16کے بھاو مستحکم رہے ۔

تازہ ترین