• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی سرگرمیوں میں سب سے تشویشناک صنعتی انحطاط ہے، زاہد حسین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)موجودہ اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں میں سب سے تشویشناک صنعتی انحطاط ہے کیونکہ یہی شعبہ برآمدات، محاصل اور روزگار کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی سست روی کی وجہ سے نہ صرف توسیعی منصوبے رکے ہوئے ہیں بلکہ نئی صنعتوں کے قیام کے لئے ماحول سازگار نہیں رہا جو افسوسناک ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ صنعتی شعبہ کو گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ اہمیت نہیں ملی جس کا یہ اہل تھا اس لئے یہ پائیدار بنیادوں پر استوار نہیں ہو سکا ہے۔

تازہ ترین