• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاسپیٹیلیٹی نمائش 2019 کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی پہلی عالمی نمائش ’’پاکستان ہاسپیٹیلیٹی نمائش 2019‘‘ کا کراچی میں باقاعدہ آغاز ، نمائش میں ہوٹل اور سیاحت کی صنعت کے مواقع کے امکانات پر عالمی توجہ مبذول کرائی گئی اور سرمایہ کاروں کے لیے مواقع اجاگر کئے گئے۔ تقریباً 60 مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں اور ان کے نمائندوں نے اس میدان میں پیش کی جانے والی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔"پاکستان ہاسپیٹیلٹی شو" جو 3 تا 5 دسمبر 2019 کو ایکسپو سنٹر کراچی میں منعقد کیا جارہا ہے اس کا مقصد انڈسٹری میں ممکنہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
تازہ ترین