• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ٹائون سے گیس غائب،چولہے بند، شہری ٹھٹھر گئے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) متعدد علاقوں کے گھریلو صارفین نے گیس بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کی شکایت کی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی نااہلی پر ان سے بازپرس ہونی چاہئے گھریلو صارفین کو سزا دینا ناانصافی ہے۔ سردی کی آمد سے نوید تھی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی قلت اور پریشر میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن اسکے باوجود صرف بھاری بھرکم گیس بل ہی بھجوائے جارہے ہیں۔ میڈیا ٹائون جیسی بڑی سوسائٹی میں دن بھر اور بالخصوص رات کو گیس پریشر انتہائی کم رہنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں جس سے کھانا پکانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ یہاں آئے روز گیس کا پریشر یکدم ڈائون کر دیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز تو شام اور رات کے اوقات میں گیس پریشر زیرو تھا،جس سے کھانا بھی نہیں بن رہا تھا۔ گیس پریشر میں کمی سے بچے اور بزرگ شدید سردی میں ٹھٹھر کر بیمار ہو رہے ہیں ۔ عوام نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر پٹرولیم اور مقامی ایم این اے خرم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں خصوصاً فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل کیلئے گیس مینجمنٹ کر کے گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کو ترجیح دی جائے ۔ ادہر دھمیال روڈ اشرف کالونی کے مکینوں نے بھی پیر کو گیس بندش اور پریشر ڈائون رہنے کی شکایت کی ہے۔
تازہ ترین