• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈپرغیرقانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن ، 147گاڑیوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے مری روڈپرغیرقانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن میں 147وہیکلز کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کے حکم پر ٹریفک پولیس کے عملے نے پیرکومری روڈ پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن میں ڈی ایس پی سٹی ذبیحالحسن ، مری روڈ سیکٹر کے انچارج سینئرٹریفک وارڈن فیصل ، ٹریفک پولیس کے لفٹرزسٹاف ، بیٹ انچارجزاور دیگر فیلڈ افسران نے حصہ لیا۔ اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
تازہ ترین