• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیرحراست 30سالہ نوجوان پراسرارطورپر جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی زیرحراست 30سالہ نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کے صبح سویرے ایک مشکوک موٹر سائیکل پرسواردوافرادکو روکا گیاتوانہوں نے رکنے کی بجائےموٹر سائیکل بھگادیا پولیس نے ان کاتعاقب کیاتواسی دوران دونوں موٹرسائیکل سے گرگئے اوران میں سے ایک شخص فرارہوگیا جب کہ دوسرے کوپولیس اہل کاروں نے پکڑلیا جس کو تھانے منتقل کیا تواس دوران اس کی طبیعت خراب ہوگئی اوراسے ہسپتال لے جایاجارہاتھاکہ وہ اس دوران دم توڑگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے سی پی او راولپنڈی اجسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی راول کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنادی ہے جو معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ تعاقب کرنے والے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے تشدد کے بارے میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔ادھرواقعہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان سخی کے بھائی علی رضانےمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس کے بھائی کوصبح چاربجے مردہ حالت میں ایک پرائیویٹ گاڑی میں پولیس والے ہسپتال لے کرآئے اس کابازو ٹوٹا ہواہے اوراس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ وہ ایک بچی کا باپ تھا۔
تازہ ترین