• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدعی کے معاف کرنے کے باوجود بھتہ کیس کے ملزم کا ریمانڈ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو مدعی کے معاف کرنے کے باوجود تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا۔تھانہ صدر اٹک کی پولیس نے نور حسین کی رپورٹ پر عمران مغل کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا ۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ نے عدالت میں پیش ہوکر بیان حلفی دیتے ہوئے بتایا کہ جرگہ میں فیصلے کے بعد میں نے ملزم کو معاف کر دیا ہے لہذا اگر عدالت ملزم کو رہا کر دے تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہوگا۔عدالت نے ملزم کا تین روز کا ریمانڈ دیکر پولیس کو حکم دیاکہ چونکہ ملزم نے جرم کیا ہے لہذا قانون کے مطابق تفتیش کی جائے۔ عدالت نے تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج اغواء برائے تاوان کیس کے ملزم ولی محمد کیخلاف ایک گواہ قلمبند کر کے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین