• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکجہتی کشمیر مارچ میں حکمرانوں کو ذمہ داریاں یاد دلائیں گے‘ میاں اسلم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ 22 دسمبر کو اسلام آباد میں تاریخی کشمیر مارچ ہو گا جس میں لاکھوں افراد اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے بے حس حکمرانوں کو اُنکی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22دسمبر کے پرو گرام میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کشمیرکے حوالے سے حکمرانوں کو چارٹر آف اسلام آباد پیش کر یں گے۔ مسئلہ کشمیر صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ پوری اُمت مسلمہ کا مسئلہ ہے مگر اس مسئلے کو صر ف جماعت اسلامی نے زندہ کیا ہو ا ہے۔ اسلام آباد کے حکمرانوں نے بے حسی کی چارد اُوڑھ رکھی ہے اور کشمیر یوں پر 127دن سے جاری مظالم پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ،127دن مکمل محاصرے اور مواصلاتی لاک ڈاؤن کے باعث80 لاکھ کشمیری اذیتناک زندگی گزرانے پرمجبورہیں 9لاکھ بھارتی فوج نے انسانی ،سیاسی ،سماجی ،معاشی،معاشرتی اور مذہبی آزادیا ں سلب کررکھی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا مگر حکومت نے تقریروں اور زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔
تازہ ترین