• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیم ٹیکسٹائل2020 تجارتی میلہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع

اسلام آباد (اے پی پی) جرمنی میں ٹیکسٹائل کی بین الاقوامی نمائش میں پاکستان چوتھے بڑے شرکت کرنے والے ملک کے طورپر سامنے آیا ہے۔ ہیم ٹیکسٹائل 2020تجارتی میلہ منگل کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہو گیا، اس نمائش میں جرمنی، چین اور بھارت کے بعد پاکستان چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک بن گیا ہے۔ اس نمائش میں 65 ممالک کے 3 ہزار 41 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ پاکستان سے نمائش میں 231 اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے سہولتیں فراہم کیں۔ پاکستان سے نمائش میں شرکت کرنے والے شرکاءنے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن شاہد جاوید نے بتایاکہ نمائش کا انعقاد بہترین انداز میں جاری ہے اور ہمارے سٹالوں پر زیادہ لوگ آرہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سال ہمیں زیادہ آرڈرز ملیں گے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وقاص علی نے بتایاکہ نمائش پاکستانی برآمد کنندگان کے لئے اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کا نادر موقع فراہم کررہا ہے۔

تازہ ترین