• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی،مسافر کوچ سے پانچ من مضر صحت چھالیہ برآمد

جیکب آباد(نامہ نگار) صدرپولیس نے شمبے شاہ چیک پوسٹ کے قریب کاروائی کرکیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،پولیس نے مسافر کوچ پر چھاپہ مارکر 5من مضر صحت چھالیہ اورغیر ملکی سگریٹ کے 68بنڈل برآمد کرکے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم مصدق لہڑی بروہی کو گرفتار کرلیاہے، گرفتار ملزم کے خلاف صدر تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایچ او صدر اصغر تینو کے مطابق اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بائی پاس پر تلاشی شروع کی ہے۔

تازہ ترین