• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹیو پاور یونٹس کو گیس میں 50فیصد کمی کا فیصلہ واپس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی انڈسٹریل فورم (KIF) اور ایس ایس جی سی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے بعدسوئی سدرن گیس کمپنی نے کیپٹیو پاور یونٹس کوگیس میں 50%کمی کے فیصلے واپس لے لیا ہے ،کمپنی کا موقف ہے کہ چونکہ رحمن گیس فیلڈ کی 12انچ پائپ لائن پروجیکٹ نے کام شرو ع کردیا ہے۔اس لیے طلب ورسد کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ،ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس کی نمائندہ جماعت کراچی انڈسٹریل فورم(KIF)نے قدرتی گیس کی موجودہ طلب ورسد کی صورتحال کے بار ے میں ایس ایس جی سی کی انتظامیہ کے ساتھ گفت وشنید کی۔

تازہ ترین