• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال، ڈاکٹرز ہاسٹل دواؤں کے اسٹور میں تبدیل، مریضوں کو میسر نہیں

حیدرآباد( بیورو رپورٹ)سول ہسپتال حیدر آبادمیں جنگل کا راج ہے، قواعد و ضوابط کے خلاف اقدامات اٹھانے کا سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔ ہسپتا ل میں مریضوں کی جانب سے ادوایات نہ ملنے سمیت دیگر شکایات روز کا معمو ل بن گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بیڈ کی عدم دستیابی بھی مریضوں کے ورثاء کی شکایات کاا ہم جز رہا ہے۔ جنگ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق چند سال قبل لمس ہسپتال جامشور کے بلک اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی دوائیں جل گئی تھیں اور بلک اسٹور بھی ناقابل استعمال ہوگیا تھا۔جامشورو ہسپتال کے بلک اسٹو میں آگ لگنے کے بعددواؤں کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے سول ہسپتال کی انتظامیہ نے مجاز حکام کی اجازت کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات ڈاکٹرز ہاسٹل میں رکھوا کر اس کو بلک اسٹور بنادیا، جو عرصہ دراز سے وہیں پر رکھی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ہاسٹل 70 سے زائد کمروں پر مشتمل ہے، جن میں سے درجنوں کمروں میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات رکھی گئی ہیں، ہاسٹل میں ہسپتال کا دیگر ساز و سامان پہلے ہی پڑا خراب ہورہا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ہاسٹل میں درجہ حرارت کا بھی مسئلہ ہے، جس سے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات خراب ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین