• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگل کرنے کی کی کوشش ناکام‘ ملزم گرفتا ر

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ریگی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکر لیا ۔ تھانہ ریگی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر ایس ایچ او ریگی اعزاز عالم نے ناکہ بندیوں پر چکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی اس دوران پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا، تلاشی لینے پر موٹرسائیکل کی سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانوں سے4کلوگرام چرس ، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور ایک عدد پستول برآمد کرکے ملزم راحت شاہ ولد لعل بادشاہ سکنہ ملاگوری خوڑ غاڑہ کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین