• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی مسائل کے حل کیلئے پیسکوکے سرکلز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

پشاور ( نیوزڈیسک )چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کوان کی دہلیز پر فوری طورپرحل کرنے کیلئے پسکو نے صوبہ بھرمیں کھلی کچہریوں کا انعقاد کا سلسلہ شروع کیاہوا ہے،اس سلسلے میں پشاورسرکل،خیبرسرکل ،مردان سرکل، صوابی سرکل ، بنوں سرکل،سوات سرکل،ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد اور ہزارہ 2 سرکل مانسہرہ کے علاقوں میں کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں سپرنٹنڈنگ انجینئرز ,ایکسینز،ایس ڈی اوز ,منتخب عوامی نمائندے اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بجلی سے متعلقہ مسائل موقع پر ہی حل کردئیے گئے،کھلی کچہریوں کے تسلسل سے انعقاد سے جہاں صارفین کے مسائل اورشکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جارہا ہے وہیں مسائل کے حل میں درپیش خامیوں کی نشاندہی بھی ہورہی ہے،جن کی بدولت خدمات کے معیارکوبہتربنایا جارہا ہے،پسکوحکام کی ہفتہ وار کھلی کچہریوں کے انعقاد کو زندگی کے تمام شعبوں نے سراہا ہے جس میں عوام کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے جاتے ہیں ،عوام کے بجلی سے متعلقہ چھوٹے مسائل سے لیکربڑے مسائل بھی حل کئے جاتے ہیں اور ان کو دفاتر کے چکر کاٹنے نہیں پڑتے۔
تازہ ترین