• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال میں مسجد پر دستی بم حملہ ٗ12افراد شدیدزخمی

پشاور( کرائم رپورٹر)تہکال بالا میں نامعلوم افراد نے مسجد پر دستی بم سے حملہ کردیا جسکے نتیجے میں10 افرادشدید زخمی ہو گئے ۔ گزشتہ شب نامعلوم افرا د نے تہکال بالا میں مغل زئی نزدٹانگو اڈہ میں بڑ ے حجرہ کے قریب اہل حدیث مسلک کی مسجد پر دستی بم سے حملہ کردیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود سات افراد زخمی ہو گئے دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دورتک سنی گئی اور علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا دھماکے کے فوری بعد اہالیان علاقہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق زخموں پر مدرسہ پر بم حملہ کرنے والا شخص بھی زخمی ہوا ہے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دھماکے سے مدرسہ ٗمسجد اور قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں مجلس ہورہی تھی رات گئے علاقے میں پولیس کا سرچ اپریشن جاری رہا تاہم کسی گرفتای کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
تازہ ترین