• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دیو ہیکل چوہوں کے حملے جاری ،15 افراد کوکاٹ لیا

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور میں دیو ہیکل چوہوں کے حملے جاری ہیں مزید 15 افراد کو کا ٹ لیا،پچھلے ایک ماہ کے دوران 380سے زائد افراد چوہوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے جن میں 179بچے بھی شامل ہیں۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 389افراد ہسپتال لائے گئے جن میں 77خواتین اور 179بچے شامل ہیں۔ یکم مئی کو بھی چوہوں کے کاٹنے کےبعد15متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ہسپتال میں چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کیلئے ویکسینیشن سنٹرقائم کیا گیا ہے جہاں متاثرہ افراد کا معائنہ اور انہیں انجیکشن لگایا جاتاہے۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر کرنل (ر) حامد سعید حق اور شعبہ ایمرجنسی کے ڈائریکٹر خالدمسعود  تمام مرحلے کی خود  نگرانی کررہے ہیں۔ 
تازہ ترین