• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗ10 افغان تاجروں کے بو گس پاکستانی شناختی کارڈز منسوخ ،تحقیقات شروع

پشاور (کرائم رپورٹر)حساس اداروں نے افغان تاجروں کو جاری 10 پاکستانی شناختی کارڈز منسوخ کردیئے جبکہ خیبر بازار ٗ قصہ خوانی ٗشعبہ بازار ٗ بورڈ اور حیات آباد سمیت دیگر علاقوں میں 100سے زائد تاجروں کیخلاف گھیرا تنگ کردیاگیا ہے اوران کے بھی قومی شناختی کارڈ ز منسوخ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں سابق دور میں جعل سازی کے ذریعے بننے والے پاکستانی شناختی کارڈز میں سے ابتدائی طور پر دس شناختی کارڈز کو منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ ان کے قریبی رشتہ داروںکو جاری کئے جانے والے شناختی کارڈز کو مرحلہ وار طورپرمنسوخ کردیا جائے گا وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سخت اقدامات کے بعد نادرا حکام اس میں ملوث نادرا ملازمین کیخلاف بھی کاروائی  کریں گے ذرائع نے بتایا کہ افغان مہاجرین تاجروں کو شناختی کارڈ بنانے پر قانون نافذکرنے والے اداروں نے بھی خیبر بازار اور قصہ خوانی میں خصوصی آپریشن کے دوران تین مشتبہ افغان مہاجرین تاجروں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے جعلی شناختی کارڈز برآمد ہو ئے ہیں۔
تازہ ترین