• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر بازار سے دن دیہاڑے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا

پشاور( کرائم رپورٹر) خیبربازار پشاور سے دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے پک اپ ڈرائیور کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔  پک اپ ڈرائیور واجد خان ولد عاشق خان سکنہ ڈب ناگمان گزشتہ روز گاڑی سمیت خیبر بازار میں موجودتھا کہ اس دوران مسلح افراد آئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گاڑی میں ڈال دیا اور اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف روزنامچہ رپورٹ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین