• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلرو ں سے تعلقات و روابط رکھنے والے پولیس اہلکار تبدیل

 پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس سربراہ نے عرصہ درازسے تھانہ حیات آباد میں تعینات اور سمگلرو ں سے تعلقات کی بناء پر تھانہ حیات آباد اور پولیس چوکیوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو تبدیل کرکے تھانہ سربند اورتھانہ سربند میں تعینات اہلکاروں کو تھانہ حیات آباد تبدیل کردیا ہے ۔اے ایس پی حیات آباد کو شکایات موصول ہورہی تھی کہ تھانہ حیات آباد اوراس کی چوکیوں میں تعینات اہلکاروں عرصہ دراز سے ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں ان کے سمگلروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو گئے ہیں جس پرانہوں انکوائری شروع کی تو معلوم ہواکہ تھانے اور چوکیوں میں تعینات اہلکاربار بار تبدیل ہونے کے باوجود اپنا تبادلہ تھانہ حیات آباد میں کراچکے ہیں اور ان میں بیشتر کے تو سمگلروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو چکے ہیں جس پرانہوں نے تھانہ حیات آباد اورپولیس چوکیوں میں تعینات سپاہیوں اور دیگر بعض اہلکاروں کا تھانہ سربندمیں تبادلہ کرنے کی سفارش کردی جس پر اعلی حکام نے تھانہ حیات آباد میں عرصہ دراز سے تعینات اور سمگلروں سے تعلقات رکھنے والے اہلکاروں کو تبدیل کرکے تھانہ سربند میں تعینات کردیا ہے اور ان کی جگہ سربند سے عرصہ دراز میں تعینات اہلکاروں کو تھانہ حیات آباد میں تعینات کیا گیا ہے واضح رہے کہ اے ایس پی حیات آباد کے گن مین بھی اس کی زد میں آگئے ہیں اور انہیں بھی چار دن تک کوارٹر گارڈ میں بند کردیا گیا ۔ 
تازہ ترین