• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائوں کے لوگ راز مینہ کی بدکرداری کے طعنے دیتے تھے ٗملزم

پشاور( کرائم رپورٹر) راز مینہ کا کردار ٹھیک نہیں تھا گائوں میں لوگ طعنے دیتے تھے اس لئے اسے قتل کرنے پر مجبور ہو گیا۔پولیس کا کہناہے کہ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم گوہر  نےگرفتاری کے بعد بتایا کہ وہ بہت پہلے راز مینہ کو قتل کرنا چاہتاتھا لیکن جب بھی منصوبہ بند ی کرتا وہ بچ جاتی ۔اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کررکھی تھی کہ وہ راز مینہ کو ایسی جگہ قتل کر ے گاجہاں اس کی شناخت نہ ہو اس سے قبل بھی راز مینہ کو لالچ دیکر چرس سمگل کرنے کے بہانے  لے گیا تھا تاہم اس بار  اسے موقع نہیں ملا واپسی پر انہوں نے راز مینہ کو پانچ ہزار روپے بھی دئیے تھے اس بار بھی وہ راز مینہ کو چرس سمگل کرنے کے بہانے کرک لے  گیا تھا گوہر نے مزید بتایا کہ جب وہ کرک پہنچے تو وہ تینوں گاڑی سے اتر گئے اس دوران موقع پاکر اس نے راز مینہ پر پیچھے سے فائر کرکے قتل کردیا اور لاش ادھر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے ملزم کا کہناتھاکہ راز مینہ کا کردار ٹھیک نہیں تھا۔راز مینہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سربند میں جبکہ اس کے قتل کا مقدمہ کرک میں درج کیا گیا ہے ۔انوسٹی گیشن انچارج تھانہ سربند انور خان کا کہناہے کہ سربند پولیس مقتولہ کی  قبر کشائی کے لئے کارروائی مکمل کرنے کے لئے آج کرک جائینگے اور وہاں عدالت کی اجازت کے بعد قبر کشائی کی جائے گی ان کا کہناتھا کہ راز مینہ کے اغواء کا مقدمہ پہلے تھانہ سربند میں درج کیا گیا ہے اس لئے عدالت کی اجازت سے قتل کا کیس بھی پشاور منتقل کیا جائے گا ٗکرک پولیس نے شناخت نہ ہونے پر راز مینہ کی لاش امانتا دفنا دی تھی ۔
تازہ ترین