• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، 43 یونین کونسلوں اور مہاجر کیمپوں میں پولیو مہم آج شروع ہوگی

پشاور(جنرل رپورٹر)پولیوکے موذی مرض سے بچا ئو کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاورکی43یونین کونسلوں اورافغان مہاجرکیمپوںمیں8 روزہ ویکسینیشن مہم آج سے شروع ہوگئی ، جس میں 4ماہ سے 23ماہ کی عمر تک کے ایک لاکھ 27 ہزار 226 بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخواکے کوآرڈی نیٹراکبرخان کے مطابق پشاورکی 43 یونین کونسلوںمیں بچوں کو پولیوسے بچائو کیلئے ویکسینیشن کاعمل دومراحل میں مکمل کیاجارہاہے پہلے مرحلہ میں پشاور کی 54 یونین کونسلوںمیں4 سے11اپریل تک مہم چلائی گئی،دوسرے مرحلہ میں 43 یونین کونسلوں میں 8 روزہ  مہم 2 مئی سے 9 مئی تک جاری رہے گا، اس مقصدکیلئے پولیوورکرزکی422ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین