• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( کرائم رپورٹر) بھانہ ماڑی کے علاقے سے سیکنڈایئر کی طالبہ کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔حکیم خان ولد عبداللہ سکنہ بھانہ ماڑی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی جواں سال بیٹی فریدہ جو سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے گزشتہ روز کسی کام کی غرض سے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی مدعی کا کہناتھا کہ اس کی بیٹی کونامعلوم افراد نے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرکے ملزموں اور مغویہ کی تلاش شروع کردی ۔
تازہ ترین