• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا

پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شروع ہوگا جس کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، اپوزیشن نے بینک آف خیبر سکینڈل اور ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے معاملے پر صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اجلاس میں احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری سمیت اہم قانون سازی کی جائیگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر سہ پہر تین بجے شروع ہوگا جسکی صدارت سپیکر اسد قیصر کریں گے ، صوبہ کی اپوزیشن جماعتوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ اور بینک آف خیبر سکینڈل کے معاملے پر صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا ، صوبائی اسمبلی اجلا س کے دوران احتساب کمیشن سمیت مختلف ایشوز کے حوالے سے اہم قانون سازی بھی کی جائے گی ، اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی کا جواب دینے کیلئے حکمران اتحاد نے بھی اپنی صفیں درست کرلی ہیں۔ 
تازہ ترین