• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی، 11کروڑ لوٹنے والے ڈاکوئوں سے مزید 2کروڑ کی ریکوری

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی کی حدود میں 11کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ملزموں کے رشتہ داروں سے مزید 2کروڑ روپے ریکور کر لئے گئے ہیں پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزموں سے گرفتاری کے وقت 40لاکھ روپے اور پانچ گاڑیاں برآمد کی گئی تھی بعدازاں انسپکٹر امجد خان نے چھاپے مارکر مزید 1کروڑ روپے برآمد کر لئے تھے جو ملزموں مختلف مقامات پر چھپائے تھے ملزموں کے رشتہ داروں نے مدعی کے ساتھ جرگے شروع کردئیے ہیں اور انہوں نے مدعی کو دو کروڑ روپے مالیت کی جائیداد اور گاڑیاں دینے پررضا مندی ظاہر کردی ہے پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے عدم گرفتار ملزموں یوسف اور فرمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 
تازہ ترین