• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرافہ بازار ڈکیتی ٗڈاکوئوں کی حوالگی اور سونابرآمدگی کرانے کیلئے ٹیمیں تشکیل

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندر شہر آسائی روڈ پر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزموں کی حوالگی اور لوٹا گیا سونا ریکور کرانے کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔واقعات کے مطابق 16مئی 2015ء کو مسلح ڈاکوئوں نے آسامائی روڈ پر واقع موتی جیولرز میں گھس کر18کلو سونا لوٹ لیا گیا اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے پولیس حکام کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث دو ڈاکوئوں کو پنجاب پولیس نے گرفتارر کرکے جیل بھیج دیا ہے ان کی حوالگی کے لئے پولیس نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پنجاب حکومت سے رابطے شروع کردئیے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی ٹیم جو گزشتہ روز لاہور میں ملزمو ں سے ملاقات کے لئے گئی تھی ملزموں نے انہیں بتایا تھا کہ واردات میں ان کے ساتھی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں روپوش ہے جس پر پولیس نے ان ملزموں کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں گرفتار ملزموں نے پولیس کو بتایا کہ لوٹا گیا سونا انہوں نے شیخو پورہ میں فروخت کردیا ہے پولیس کا کہناہے کہ سونا کی برآمدگی کے لئے بھی ٹیم تشکیل دید ی گئی ہے جنہوں نے ان جیولرز کاڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے جنہوں نے لوٹا گیا سونا خریدا ہے پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 26سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں ۔
تازہ ترین