• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو: لڑکے سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی اپیل

 مورو (نامہ نگار) شہر کے دستگیر کالونی میں میٹرک کے طالب علم سے اجتمائی زیادتی کرنے والے دو بااثر ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں زیادتی کا شکار ہونے والے طالب علم اور ان کے عزیزوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اس معاملے سے دستبردار ہو جائو ۔ اس موقع پر زیادتی کا شکار ہونے والے طالب علم اور اس کے والد رفیق احمد اور چچا منیر احمد زارو قطار روتے ہوئے بتایا کہ بااثر ملزمان ہمیں مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ شہر کے کئی لڑکوں کو نشے آور چیزیں کھلا کر ان سے جسمانی زیادتیاں کر کے تصاویر نکال کر بلیک میل کرتے رہتے ہیں زیادتی کے شکار لڑکے بدنامی کے خوف سے خاموش رہتے ہیں ۔ طالب علم نے مزید کہا کہ اگر میرے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو میں پریس کلب کے سامنے خود سوزی کروں گا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ زیادتی کرنے والے بااثر ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا  دی جائے۔
تازہ ترین