• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے پالتو کتے کا کھانا کھالیا،سرینا ولیمز کا اقرار

روم( جنگ نیوز ) ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی سیرینا ولیمز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ انھوں نے کتوں کا کھانا کھایا تھا۔سرینا ولیمز نے اطالوی شہر روم میں قیام کے دوران ہوٹل میں اپنے یارکشائر ٹیریئر نسل کے پالتو کتے کے لیے کھانا منگوایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سالن مچھلی اور چاول انتہائی اچھے دکھائی دے رہے کہ انھوں نے ایک چمچ بھر کر کھا لیا۔اس کا ذائقہ صابن جیسا تھا۔میرا نہیں خیال کہ یہ انسانوں کے استعمال کے لیے ہے۔اس کے اثرات دو گھنٹے بعد ظاہر ہونا شروع ہوئے تو پیٹ میں درد ہونا شروع ہو گیا ۔تاہم طبیعت جلد سنبھل گئی۔
تازہ ترین