دسترس … ……
بہت اشیا ہیں بازاروں میں لیکنکہاں کچھ بھی ہماری دسترس میںحکومت کس طرح مہنگائی روکےبھلا کیا یہ بَلا ہے اُس کے بس میں!
April 20, 2024 / 12:00 am
کاش … ……
موسلادھار بارشوں میں شعورؔیہ خیال آرہا ہے آج مجھےاِس زمیں پر نزولِ رحمت سےکاش جنگ و جدل کی آگ بجھے
April 19, 2024 / 12:00 am
فکرمند … ……
کیسے بھلا تمام فرائض ادا کرے یہ خرچ اُٹھائے کوئی کہ وہ خرچ اُٹھائے کوئیماں باپ فکرمند ہیں مہنگائی کے سبباولاد کو پڑھائے کہ روٹی کھلائے کوئی
April 18, 2024 / 12:00 am
رونا ……
آنے لگتا ہے خود مجھے رونادیکھتا ہوں کبھی جو اپنا حالقابلِ رشک تو کہاں لیکنقابلِ اشک ہیں مرے اعمال
April 17, 2024 / 12:00 am
چاہئے ………
جو پہنچائے دل کو سرور و نشاطوہ منظر یہاں وہ سَماں چاہئےزمیں کو ضرورت نہیں جنگ کیسکون اور امن و اماں چاہئے
April 16, 2024 / 12:00 am
سوالات … ……
جَواب ان کے بتائے گا بھلا کون ہمارے ذہن میں ہیں جو سوالاتاِدھر ہے کیفیت نازک وطن کیاُدھر سنگین ہیں خطّے کے حالات
April 15, 2024 / 12:00 am
وحشیانہ … ……
کہیں ہیں جان کے دشمن لُٹیرے کہیں سرگرم ہے تخریب کاریتواتر سے دکھائی دے رہا ہےاجل کا وحشیانہ رقص جاری
April 14, 2024 / 12:00 am
ہم ………
کہلائے گی بھلا یہ کوئی راستی کی چال ہوگی کہاں جہان میں ایسی کسی کی چال’’افسوس ہم چلے نہ سلامت روی کی چالیا بیخودی کی چال چلے یا خودی کی چال‘
April 13, 2024 / 12:00 am
آج ………
کیا اپنے درد، اپنے مصائب سُنائیں ہم کِن آزمائشوں میں ہیں، کیسے بتائیں ہمناقابلِ بیاں ہیں وہ حالات و حادثاتجو دیکھتے ہیں شام و سحر دائیں بائ
April 10, 2024 / 12:00 am
خدا جانے ………
خیریت ہی رہے خدا جانے یا سیاست میں حشر برپا ہواِس مہینے ذرا سکون رہاعید کے بعد دیکھئے کیا ہو
April 09, 2024 / 12:00 am
کمائی ………
گاہکوں نے قیمتیں دیں بالعموم دُگنی تِگنی چَوگنی رمضان میںجس نے کی ہے دونوں ہاتھوں سے کمائیعید اُس کی ہوگئی رمضان میں
April 08, 2024 / 12:00 am
بدگمانی ………
کھلے دشمن، چھپے دشمن ہیں فعالنہ جانے چل رہا ہے کون، کیا چالبھلا کیسے نہ ہو ہر بات پر شککہ ہے کچھ دال میں کالا بہرحال
April 07, 2024 / 12:00 am
حد … ……
چَوگنی کرکے قیمتیں اِس ماہ ظلم کی ظالموں نے حد کر دیاور اب آرہی ہے عیدِ سعیدہے ہمیں صارفوں سے ہمدردی
April 06, 2024 / 12:00 am
جمعتہ الوداع ……
سر پر ہیں جو طرح طرح کے وبال جلد ٹلتے نظر نہیں آتےآگیا جمعتہ الوداع مگردن بدلتے نظر نہیں آتے
April 05, 2024 / 12:00 am