کیا خبر ………
کس طرح پہنچے کوئی سچّائی تک ہو اگر ہر بات پر کوئی غلافکیا خبر، کیا ہے حقیقت کے قریبکیا خبر، کیا ہے حقیقت کے خلاف
March 29, 2024 / 12:00 am
پروا ……
بھلا املاک کی کیا فکر ہوگی انہیں ہرگز نہیں جانوں کی پروااگر تخریب کار انسان ہوتےتو کچھ کرتے بھی انسانوں کی پروا
March 28, 2024 / 12:00 am
امتیازی ………
امتیازی سلوک ہوتا ہے قید خانوں میں، حضرتِ والا!صرف کہنے کی بات ہے یہ باتکوئی قانون سے نہیں بالا
March 27, 2024 / 12:00 am
سرگرمِ ِعمل ………
اس کی کارستانیاں لکھتے ہوئے تنگ ہو کے رہ گیا ہے قافیہہے کئی شکلوں میں سرگرمِ عملدائیں بائیں آگے پیچھے مافیا
March 26, 2024 / 12:00 am
جابجا … ……
کسی جانب کہاں محفوظ کوئی نہ کیوں سہمے رہیں لوگ آتے جاتےمحافظ شہر میں گو جابجا ہیںلُٹیرے پھر رہے ہیں دندناتے
March 25, 2024 / 12:00 am
سال بھر … ……
رو رہے ہیں کھاتے پیتے لوگ بھیبڑھ گیا ہے اس قدر ہر شے کا ریٹکیوں نہ روزے سے رہیں ہم سال بھرکون بھر سکتا ہے اس عالم میں پیٹ
March 24, 2024 / 12:00 am
عیش ………
ہر طرح کا دُکھ اٹھاتے ہیں عوام عیش کرتی ہے یہاں اشرافیہدونوں ہاتھوں سے کماتی ہے مگرٹیکس دیتی ہے کہاں اشرافیہ
March 23, 2024 / 12:00 am
حال ……
ہنسیں یا روئیں اپنے حال پر ہم عجب عالم نظر آتا ہے اے بھائی!زوال آمادہ ہے ایک ایک شعبہترقی کر رہی ہے محض مہنگائی
March 22, 2024 / 12:00 am
مساوات ……
غربت کا علاج ہے مساوات پنجاب ہو، سندھ ہو کہ بنگالقارون نہ ہوں معاشرے میںتو کوئی دکھائی دے نہ کنگال
March 21, 2024 / 12:00 am
بے چین ……
جنہیں جلد بازی کا ہے عارضہ وہ بے چین دن رات ہونے لگےحکومت ابھی زیرِ تشکیل ہےمگر اعتراضات ہونے لگے
March 20, 2024 / 12:00 am
مدد ………
لے رہے ہیں جب تکلّف کے بغیر دوسرے مُلکوں سے ہم مالی مددپھر تعجب کیا، اگر آفت کے وقتکوئی اُن سے مانگ لے خالی مدد
March 19, 2024 / 12:00 am
رمضان … ……
جاری ہے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ کیسے نہ ہو، یہ وقت انہی ’’حرکتوں ‘‘ کا ہےدن دونی رات چوگنی ہے آج کل کمائی’’رمضان کا مہینہ بڑی برکتوں کا ہ
March 18, 2024 / 12:00 am
تاخیر … ……
مسلسل ہو تذبذب اور تاخیرتو بے چینی تو پھیلے گی فضا میںضروری اور فوری مسئلے بھیمہینوں سے پڑے ہیں التوا میں
March 17, 2024 / 12:00 am
سماج … ……
کون سا رخ، کون سا پہلو ہے ٹھیک ہے بَھلا کیا چیز جو ٹیڑھی نہیںکس طرح سُدھرے الٰہی یہ سماجکوئی کل اِس اونٹ کی سیدھی نہیں
March 16, 2024 / 12:00 am