Arshad Waheed Chaudhry - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
ارشد وحید چوہدری
April 17, 2017
پارلیمنٹ کی اہمیت؟

ٹھیک دوسال قبل انہوں نے بطور چیئرمین سینیٹ حلف اٹھاتے ہوئے آئین کی سربلندی اور پارلیمان کی بالادستی کے بارے میں اپنے عزائم ان واشگاف الفاظ میں ظاہر کر دئیے تھے کہ وہ پارلیمنٹ کو غیر جمہوری قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا دیں گے۔ دیکھنے والوں نے گواہی دی کہ دو سال میں انہوں نے نہ صرف اپنے کہے ہوئے ایک ایک لفظ کی لاج رکھی بلکہ...
April 10, 2017
نایاب ہوتا پانی

وفاقی دارالحکومت کے روز بروز گرم ہوتے سیاسی موسم سے دور جنوبی پنجاب جانے کا اتفاق ہوا جہاں گزشتہ دنوں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے حقیقی موسم گرما شروع ہو چکا تھا تو دیگر محرومیوں اور پسماندگی کے ساتھ جو مسئلہ شدت اختیار کرتا نظر آیا وہ پانی کی عدم دستیابی یا کمی کا تھا۔ پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے جہاں آج کل صوبے وفاق سے...
April 03, 2017
نورا کشتی

ملکی سیاست میں عام انتخابات سے چودہ ماہ پہلے ہی دنگل شروع ہوچکا ہے اور الفاظ کے نشتر سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی کوششیں جا رہی ہیں، داؤ پیچ کے اسی کھیل میں ’نورا کشتی ‘کی آوازیں بھی بلند ہو رہی ہیں۔ یہ وہ لفظ ہے جو اس خطے میں اکثر استعمال کیا جاتا ہے اور خصوصا پاکستانی سیاست میں اس کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ کہاجاتا ہے کہ شمالی...
March 27, 2017
پارلیمان کی بالا دستی ؟

کیسی انا، کہاں کی ضد، کون سی ہٹ دھرمی جس کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اتنی بے باکی سے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی کو بھی ماننے سے انکار کر دیا جائے۔ یہاں تک کہہ دیا جائے کہ ہم آئندہ پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوں گے۔ پارلیمنٹ کے استحقاق کو بھی تسلیم نہ کیا جائے جس نے آپ کو وجود بخشا، کروڑوں عوام کے اس...
March 20, 2017
نئے پاکستان کی بنیاد

پوری قوم کی نظریں پاناما کیس کے فیصلے پرہیں جسے سپریم کورٹ کی لارجر بنچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد 23فروری کو محفوظ کر لیاتھا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تبدیلی کے بعد مقدمے کی چھبیس سماعتیں ہوئیں اور مقدمے کی کاروائی مکمل ہونے پر لارجر بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فرمایا تھا کہ عدالت عظمی اس مقدمے میں مختصر فیصلہ جاری نہیں...
March 13, 2017
زبان کی نگہداشت ضروری

باب العلم حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ زبان وہ درندہ ہے جسے کھلا چھوڑ دیا جائے تو پھاڑ کھائے اور یہ بھی انہی کا فرمان ہے کہ آدمی کی قابلیت اس کی زبان کے نیچے پوشیدہ ہے جبکہ حضرت لقمان علیہ السلام سے منسوب بیان میں بھی سمجھنے والوں کیلئے واضح اشارہ ہے کہ جب خلقت میں جاؤ تو اپنی زبان کی نگہداشت کرو۔ زبان سے جو الفاظ ایک بار ادا...
March 06, 2017
ایکو سمٹ،پی ایس ایل اور پاکستان

ایک طرف دشمن قوتیں ہیں جو پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کر کے اس کی شناخت دہشت گردوں کے گڑھ کے طور پر کرانے کیلئے اپنے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں تو دوسری طرف وطن عزیز کو ایک پر امن،ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے پر عزم پاکستانی قیادت ، عوام،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادرسپوت ہیں جو آئے روز شہید...
February 27, 2017
تصویر کے دونوں رخ سنواریں

وزیر اعلی ٰبلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے گزشتہ دنوں گوادر کی بطور ونٹر کیپیٹل حیثیت بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام صوبائی محکموں کو یہاں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سی پیک کے تناظر میں اس فیصلے کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ گوادر مستقبل میں پاکستان کا تجارتی مرکز ہو گا اسلئے صوبائی حکومت کے اہم دفاتر کے...
February 20, 2017
ترقی پسند پاکستان پہ حملہ

پاکستان کے بارے میں بہت اچھی خبریں سامنے آ رہی تھیں، اس کا ایک پر امن، لبرل، خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن ملک کا تاثر ابھر کر سامنے آرہا تھا۔ ایک طرف پاکستان سپر لیگ کامیابی کی داستان رقم کر رہی تھی، اس کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا عزم ظاہر کیا جا رہا تھا تو دوسری طرف کراچی کے سمندر میں دنیا بھر کی بحری افواج مشترکہ مشقیں کر کے...
February 13, 2017
دانتوں سے کھلنے والی گرہیں

چیف جسٹس آف پاکستان محترم جناب جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ ہفتے صوبہ سندھ کے علاقے جیکب آباد میں دو معصوم بچیوں کو ونی کرنے کی خبروں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔ چار اورآٹھ سال کی عمر کی بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ مقامی جرگے نے کچھ عرصہ قبل ایک تنازعے کا فیصلہ کرتے ہوئے کیا تھا۔ جس غریب ہاری کی بچیوں کو ونی...
February 06, 2017
قبائلی عوام کی امید کا دیا

فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے ان کی رائے نہ صرف اس لئے بہت اہمیت کی حامل تھی کہ وہ وفاقی کابینہ کے اہم رکن ہیں بلکہ اس لحاظ سے بھی ان کے ادا کئے گئے یہ الفاظ پتھر پر لکیرکی مانند تھے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے قائم کی گئی اس کمیٹی کا بھی حصہ تھے جس نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اصلاحات پر مبنی رپورٹ تیار کی تھی۔ اس پس منظر...
January 30, 2017
نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت

لاوا جب پکتا ہے تو اسے بالآخر ابلنا ہی ہوتا ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد سے جو آتش فشاں دہک رہا تھا اور سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران تین ماہ سے اسے جو مہمیز مل رہی تھی اسے بہرحال پھٹنا ہی تھا۔ پاناما پیپرز کے مقدمے کی ہر سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر زبانوں سے اگلتے شعلوں نے جلد یا...
January 23, 2017
انتخابی اصلاحات اورمیڈیاپر مجوزہ پابندیاں

ملک میں عام انتخابات غیر جانب دار اور شفاف بنانے کیلئے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے اور حکومت تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے 27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ وزیر ا عظم نواز شریف کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو انتخابی اصلاحات کی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام...
January 16, 2017
فوجی عدالتیں، نظریہ ضرورت اور اصلاحات

سوال یہ نہیں ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی جائے یا نہیں بلکہ اہم معاملہ حکومتی ترجیحات کا ہے جن میں دہشت گردوں کو سزا دینے کا جامع اور جمہوری نظام وضع کرنے کے عزم کا فقدان واضح نظر آتا ہے۔ یہ نصف صدی کا قصہ نہیں صرف دو سال پہلے کی بات ہے کہ آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے بدترین حملے نے نظریہ ضرورت کے تحت جمہوریت پسندوں سے...