Editorial Note - Urdu Columns Pakistan | Jang Columns
| |
Home Page
جمعہ 05 ربیع الاوّل 1439ھ 24 نومبر 2017ء
ادارتی نوٹ
November 10, 2017
سلامتی کونسل میں مستقل نشستیں؟

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں کے حصول کیلئے گروپ آف فور جی فور کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر پاکستان کےجس ردعمل کا اظہار کیا ہے وہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور اس کے اتحادی ممالک برازیل، جرمنی اور جاپان کے سیاسی عزم کی کمی اقوام...
November 10, 2017
امریکی ماہر کا انتباہ

صدرٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات پر شکوک و شبہات کے گہرے ہوتے بادل ایک اعلیٰ امریکی ماہر کے حالیہ انتباہ کی روشنی میں چھٹتے محسو س نہیں ہورہے بلکہ آنے والےدنوں میں پاکستان کی راہ میں مزید مشکلات کھڑی کئے جانے کاواضح اشارہ دیتے ہیں۔ پاک امریکہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ کے چوتھے مرحلے کیلئے اسلام آباد میں موجود...
November 09, 2017
سندھ:اطلاعات تک رسائی

پنجاب اور خیرپختونخوا میں شہری اور سرکاری اداروں کے بارے میں اطلاعات تک رسائی کے بل کے نفاذ کے بعد سندھ اسمبلی نے 13مارچ 2017کو متفقہ طور پر شفافیت اور معلومات تک رسائی کا بل منظور کیا تھا۔ اس بل کی منظوری کو 8ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اسکے باوجود انفارمیشن کمیشن نہیں بنایا گیا۔ بل کے تحت سندھ کے ہر شہر ی کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی...
November 09, 2017
ٹی بی : شعور ضروری

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے اجلاس میں یہ انکشاف ہونا کہ پاکستان ٹی بی سے متاثرہ 30 ملکوں میں5ویں نمبر پر ہے۔ یہ بات انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ ملک میں اس وقت5لاکھ 18 ہزار ٹی بی کے رجسٹرڈ مریض ہیں جبکہ ایک لاکھ54ہزار اس کے علاوہ ہیں جوکہ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ اگرچہ حکومت نے گزشتہ پانچ برس کے دوران اس مرض کے علاج معالجہ میں...
November 08, 2017
پاکستانی سفارتکار کا قتل

افغانستان کے شہر جلال آباد میں تعینات پاکستان کے سفارتکار کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ افغانستان میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق سفارتکار رانا نیر اقبال کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہے تھے۔ ملزمان نے 9فائر کئے تاہم ان کو 6گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی...
November 08, 2017
پاک ایران دوستی

 آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے بجا طور پر پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرنے کیساتھ پاک ایران سرحد کو امن و دوستی کی سرحد قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ا نہوں نے دورہ ایران کے دوران ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری سے بات چیت میںیہ بھی...
November 07, 2017
گمبھیر صورت حال توجہ چاہتی ہے

قوم کو جن گمبھیر مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کرنے کیلئے حکومت جس غیرسنجیدہ رویئے کا مظاہرہ کررہی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یا تو اسے انکا ادراک نہیں یا پھر کوئی دلچسپی نہیں ۔ اس عدم دلچسپی کا اندازہ اس خبر سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز سول اسپتال تھرپارکر کے علاقے مٹھی میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث مزید دوبچے دم توڑ گئے۔ اس...
November 07, 2017
امریکہ ، اسلحہ پر پابندی لگائے!

امریکہ میں خطرناک اور خودکارہتھیاروں تک آسان رسائی کے باعث عام افراد کے ہاتھوں مجمع پر فائرنگ کے افسوس ناک واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ اکتوبر کی 2 تاریخ کو لاس ویگاس میں ایک جنونی شخص نے کنسرٹ میں آٹومیٹک گنوں سے فائرنگ کرکے58 افراد کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا تھا۔ اب ایک ماہ بعد ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں پیش...
November 06, 2017
غیر ضروری مہم جوئی

غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک لے جائے جانے کے جھانسے میں آکر لاکھوں روپے جھونک دینے کے واقعات آئے دن منظر عام پر آتے رہتے ہیں لیکن ان لوگوں پر کیا گزرتی ہے یہ وہی جانتے ہیں۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ ز نے ریسکیو کارروائیوں کے دوران غیر قانونی امیگریشن کرنے والے700افراد کو دو روز قبل ڈوبنے سے بچایا جبکہ23افراد ڈوب...
November 06, 2017
فرنس آئل و ڈیزل کی ناقص پالیسی

27 اکتوبر 2017 ء کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں ایک اجلاس میں ڈیزل اور فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کو گیس پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔حکومت کا یہ اقدام نہایت خوش آئند ہے کیونکہ خطیر رقم سے چلنے والے پاور پلانٹس سے اجتناب کر کے ہی گردشی قرضوں سے بچا جا سکتا ہے۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر مہنگے تیل پر بجلی بنانے والے...
November 05, 2017
فوجی عدالتوں میں مقدمات

ملک میں پاک فوج کے آپریشنز کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کمر ضرور ٹوٹ گئی ہے لیکن دہشت گردی ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔ اسی لئے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ساتھ ساتھ سویلین اور عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو شہری یادیہی علاقوں میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی...
November 05, 2017
ذہنی امراض میں اضافہ ؟

اعصابی وذہنی تنائو یا ڈپریشن اگرچہ ایک عالمی مسئلہ ہے تاہم یہ امر تشویش کا باعث ہے کہ پاکستان میں اس وقت دو کروڑ افراد ذہنی امراض کا شکار ہیں گویا ہر چوتھے گھر میں ایک نہ ایک ذہنی مریض موجود ہے۔ لاہور میں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں ماہرین کا یہ انکشاف ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ملک میں ذہنی بیماریاں نہ صرف...
November 04, 2017
پاک افغان روڈ میپ

اسلام آبادمیں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کابل میں افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی سے خطے کی صورت حال بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے قیام سمیت پاکستان کے کردار کے حوالے سے جو بات چیت کی ہے اور جنوبی ایشیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر ثانی شدہ پالیسی کے حوالے سے جو تبادلہ خیال ہوا، اشرف غنی کا اس حوالے سے یہ کہنا کہ...
November 04, 2017
دینا جناح کا انتقال

قائداعظم محمدعلی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا گزشتہ روز98سال کی عمر میں امریکی شہر نیویارک میں انتقال کرگئیں۔ اپنے عظیم قائد سے محبت کرنے والا ہرپاکستانی ان کی موت پر دلی صدمہ محسوس کر رہا ہے اور ان کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ دینا قائد اعظم اور ان کی اہلیہ مریم (رتن بائی) کی واحد اولاد اور بہت ہی لاڈلی بیٹی تھیں۔ 15؍...