اراکین کو اغوا شدہ قرار دینا پارلیمان کے تقدس کی پامالی ہے، لیاقت شاہوانی

October 20, 2021


بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کو اغوا شدہ قرار دینا اراکین، جمہوریت و پارلیمان کے تقدس کی پامالی ہے۔

کوئٹہ سے جاری بیان میں لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اراکین کو زبردستی اسمبلی آنے سے نہ کوئی روک سکتا ہے اور نہ زبردستی اسمبلی لاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معزز ایوان میں اراکین کے تقدس کی پامالی و غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال افسوس ناک ہے۔