پولیس اہلکار کا ڈی پی او کرک کے پرسنل اسٹاف آفیسر پر الزام

April 26, 2024

ڈی پی او کرک کے پی ایس او پر الزام عائد کرنے والا پولیس اہلکار طاہر خٹک—تصویر یشکریہ فیس بک

کرک میں ایک پولیس اہلکار نے ڈی پی او کرک کے پرسنل اسٹاف آفیسر پر الزامات عائد کیے ہیں۔

پولیس اہلکار طاہر خٹک نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی پی او کرک وقاص خان کا پی ایس او ناجائز کام نہ کرنے پر تبادلے کی دھمکی دیتا ہے۔

طاہر خٹک کا کہنا ہے کہ پی ایس او پیسوں کی بنیاد پر تبادلے کرتا ہے۔

پولیس اہلکار طاہر خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی اور آئی جی تحقیقات کریں۔

دوسری جانب ڈی پی او کرک وقاص خان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی ویڈیو آنے پر انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے جن سے اس حوالے سے 3 دن میں جواب طلب کیا ہے۔