عیدمیلادالنبی ؐ پر معافی ،اڈیالہ کا ایک قیدی رہا،دیگر26اسیروں کی سزامیں تخفیف

October 22, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پرملنے والی معافی پراڈیالہ جیل سے ایک قیدی کورہائی ملی جب کہ دیگر26اسیروں کی سزامیں تخفیف ہوئی۔ جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پرصدرمملکت اورحکومت پنجاب کی جانب سے اسیروں کوسزاؤں پرملنے والی معافی سے اڈیالہ جیل کے ایک قیدی کورہاکیاگیاجب کہ دیگرچھبیس قیدیوں کواس معافی سے فائدہ پہنچا،جیل ذرائع کے مطابق اس معافی کااطلاق معمولی جرائم میں سزایافتہ ان قیدیوں پرہوتاہے کہ جواپنی دوتہائی سزاکاٹ چکے ہوں ،معافی کا فائدہ ڈکیتی ،قتل اورزناکے مقدمات میں سزایافتہ قیدیوں کو نہیں ہوتا۔