افغانستان میں انتشار سے بچنے کے لیے مغرب طالبان کے ساتھ رابطے میں رہے، روس

October 25, 2021

روسی صدر کے افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی ضمیر قابلوف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں انتشار سے بچنے کے لیے مغربی ممالک طالبان کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی امداد میں کمی کی کوششیں بالکل مخالف ہوں گی۔ افغانستان میں لوگ منشیات، اسلحہ کی اسمگلنگ اور دہشت گردی کا سہارا لے سکتے ہیں۔

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ یورپی یونین افغانستان میں اپنا مشن دوبارہ کھولنے کا حق رکھتی ہے۔ یورپی شراکت داروں کو افغانستان نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ضمیر قابلوف نے کہا کہ افغانستان کیلئے مزید امداد بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں۔