وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

October 26, 2021

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات علیحدگی میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں بعد میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں داخلی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔